سيلاب كى كهانى، اسكى اپنى زبانى

Translations
September 7, 2010 22:20

ايسے وقت ميں جب مبصرين اور دانشور سيلاب سے هونے والى تباه كاريوں پر اپنى رائے كا اظهار كرنے ميں مصروف هيں، آوٹرناشنالسٹ كے معين خواجه نے قدرت كى اس طاقت سے بات كى اور اس عظيم تباه كارى كى وجوهات جاننى چاهيں. گفت گو كے دوران قدرت نے كئى انكشافات كئے اور كئى مسائل كا تذكره كيا جو دهائيوں سے اسے درپيش هيں. آئيں سيلاب كى اپنى كهانى اس كى اپنى زبانى سنتے هيں

معين: اس سيلاب كو صدى كا بد ترين سيلاب قرار ديا جا رها هے. كيا وجوهات هيں اس زبردست قدرتى آفت كى؟

سيلاب: ميرا جواب بهت هى واضح هے. ميں اس جگه واپس آيا هوں جو ميرى تهى. كچه كا علاقه، يه وه جگه هے جهاں ميں سال ها سال سىے بهتا آرها هوں. يه ميرى فطرت كا حصه هے. ميرا كام گردش ميں رهتا هے، كبهى گهٹتا كبهى بڑهتا رهتا رهتا هے. كئى سال ميں ايك بار ميں اس جگه واپس لوٹتا هوں جو وقت كے ساتهه ساتهه مجهه سے جدا هوگيا هو. ميں اپنى طاقت دكهاتا هوں. بهت سے لوگ اسے انتهائى منفى ليں گے ليكن مجهے پرواه نهيں. ميں قدرت كى طرف سے دئے گئےكام پورے كرتا هوں

ايك شخص اپنے مويشى كے ساتهه سيلابى پانى ميں پنجاب كے ضلع راجنپور كے ايك گاؤں ميں گهرا كهڑا هے. تصوير – رائيٹرز

معين: ليكن اس غيظ و غضب كے ساتهه كيوں نازل هوئے؟ قدرت كے جارى كرده كام نمٹاتے هوئے اتنےسارے لوگوں كو متاثر كيا؟ كيوں؟

سيلاب: سب سے پهلے تو آپ كو قدرتى نظام كو سمجهنا پڑے گا. آپ كو قدرت كے ان تمام قوانين پر نظر ڈالنى پڑے گى جو آپ كے لئے بنائے گئے هيں. انسان، حيوان، نباتات، پانى، آسمان، هوا، غرض هر چيز جو همارى زمين پر پائى جاتى هےايك ضابتے كے تحت كام كررهى هے. انسان اپنى خصلت اور مفادات كے تحت كام كرتا هے اور اسے بهت فطرى سمجها جاتا هے. قدرت تهوڑا سا الگ كام كرتى هے اور اسے انتهائى بے رحم اور سفّاك دكهايا جاتا هے. يه درست نهيں هے. هم بهى اپنى ذمه داريوں ميں بندهے هيں اور اپنى بقاء كى جنگ كرنے كا حق ركهتے هيں.

معين: ليكن آپنے ميرے سوال كا جواب نهيں ديا. اتنى اموات، اتنى تباهى اور سب كچهه غريبوں كے كهاتے ميں؟

سيلاب: ميں آپ كے سوال كا بهت ايمان دارى سے جواب دوں گا. قدرت سب كو برابرى سے ديكهتى هے. همارى نظر ميں سب ايك هيں اور هم اپنى ذمه دارياں اس بات كو ذهن ميں ركهتے هوئےپورى كرتے هيں. سورج كى روشنى سب كے استعمال كے لئے هے، هوا سب كے بقاء كے لئے هے، پانى سب كے فائدے كے لئے هے اور اسى طرح ديگر قدرتى عناصر بهى انسانى فلاح كے لئے دستياب هيں.

وه لوگ جو دريا كےپيٹ ميں، اس كے كناروں ميں يا اس كے سيلابى پشتوں ميں رهتے هيں وه همارى نظر ميں قابض هيں. جب هم واپس آنے كا فيصله كرتے هيں اور اپنا دهارا بدلتے هيں تو پورى قوت كے ساتهه ايسا كرتے هيں پيشگى اطلاع ديئے بغير. هم ان آبى راستوں كے مالك هيں اور هم اسے اپنى مرضى سے استعمال كرتے هيں. هم اپنا نظام خود چلاتے هيں جو انسانى مداخلت سے آزاد هوتا هے.

نوشهره كے شهرى سيلاب كے بعد ٣٠ جون كو انقلاء كر رهے هيں. تصوير – عبد المجيد\\اے ايف پى\\گيٹى إيميجز

معين: تو آپ كو اس بات كا ذرا بهى ملال نهيں كه آپ كى وجه سے اتنى غريب جانيں ضائع هوئيں؟

سيلاب: كاش همارے بهى انسانوں كى طرح جذبات هوتے. هم چاهتے هيں كه انسانوں كى طرح چالاك و عقلمند هوں ليكن افسوس كه هم ايسے نهيں هيں. هم قدرت كى طرف سے عطاء كرده منشور پر چلتے هيں. قدرت كى طاقتيں زمين پر زندگى كى مكمل بالادستى اور هم آهنگى بنائے ركهتى هيں. هم اپنى حكمت ان انسانوں كے ساتهه نهيں بانٹتے جو اپنے كو برتر اور دوسرے كو بدتر سمجهتے هيں اور هميں نقصان پهنچانے كے درپے هيں. هم ان كى بڑى قدر كرتے هيں جو همارا تحفّظ كرتے هيں اور همارا ساتهه ديتے هيں. جو يه سب نهيں كرتے نقصان اٹهاتے هيں.

معين: هميں وه تمام خطائيں بتائيےجو هم انسانوں سےسرزد هوئى هيں اور جن كے ارتكاب كے نتيجے ميں يه سزا ملى هے. آپ نےاتنے سارے لوگوں كى جان، مال اور گهروں كو كيوں تباه كيا؟

سيلاب: كتنے سالوں سے، بلكه كتنى دهائيوں سے، هم نے ديكها كه قدرت كى نعمتوں كا نا صرف زياں هوا بلكه اسے بے دريغ تباه كيا گيا. يه حوس و زيادتى ذاتى و اجتماعى طور پر هوئيں. لوگ چاهے وه امير هوں يا غريب، كمزور يا طاقتور، با اثر يا لاچار، قدرتى وسائل كى لوٹ مار اور شكستگى ميں برابر كے شريك رهے.

ايك عرصه سے تم لوگوں نے همارے سب سے اچهے ساتهى، يعنى درختوں كو تاراج كيا. پورے كے پورے جنگل صاف كردئيے اور يه تباهى ابهى تك چل رهى هے. يه درخت تمهارے هى فائدے كے لئے تهے. يه سيلاب كو روكتے تهے اور قدرتى توازن كو برقرار ركهتے تهے. يه پوچے كا كام كرتے تهےاور مٹى كى زرخيزى كو سميٹ كر واپس زمين كے حوالے كرتے تهے. ليكن تم لوگوں نےان كو بهى نهيں چهوڑا.

سالها سال تم لوگوں نے زمين كى زرخيزى چورى كى اور اسے اپنے مفادات كے لئے استعمال كيا. اور يه چورياں نه صرف گدها گاڑيوں اور ٹركوں پر هوئيں بلكه بل ڈوزروں اور ديگر آلات كى ايك فوج نے وسيع پيمانے پر زمين كو كهنڈر كيا جس سے درياؤں كى بنيادوں كو بے پناه نقصان پهنچا.

تم همارے پانى كو اپنى پياس بجهانے كے لئے استعمال كرتے هو ليكن هميں جواب ميں غلاظت اور فاسد مواد ديتے هو. يه دريا تمهارى شه رگ هيں ليكن تم ان ميں زهر بهرتے هو. پهر بهى قصور همارا هى هے؟

معين: ميں آپ كے الزامات كو سنجيدگى سے لے رها هوں اور مجهے يه سب سن كر بے حد افسوس هو رها هے. كيا آپ اس بات كو برا نهيں سمجهتےكه معصوم لوگوں كو گناه گاروں كے كئے كى سزا ملے؟ ميرا مطلب هے كه غريبوں كے پاس دريائى نالوں اور بندهوں كے پاس رهنے اور وهاں كهيتى باڑى كرنے كے علاوه اور كيا چاره تها؟

سيلاب: اس كا دوش نظام كو ديجئے قدرت كو نهيں. غريب كسان امير زمين داروں كے لئے كام كرتے هيں اور اس سے جاگيردارانه نظام مضبوط هوتا هے. يه ايك طرح سے غلامى كر رهے هيں. نسل در نسل اس ظلم كى چكّى ميں پستى آرهى هے ليكن اب تك كسى نے بغاوت نهيں كى اور اپنے حق كے لئے كهڑا نهيں هوا. كيا پاكستان كے لوگ ايسے سيلاب كا انتظار كر رهے هيں جو تمام جاگير داروں كو بها لے جائے؟ يه لوگ قسمت كو اپنے هاتهوں ميں كيوں نهيں ليتے اور ايسى تبديلى كيوں نهيں ليكر آتے جو نه صرف ان كا حال بدل دے بلكه مستقبل كو تابناك بنا دے؟

دو اشخاص ايك كشتى كو نوشهره كے قريب ٢٩ جولائى كو چلا رهے هيں. تصوير: خ. پرويز\\رائيٹرز

معين: تو بنيادى طور پر آپ كا كهنا هے كه يه سيلاب انقلاب كا پيش خيمه ثابت هوں گے؟

سيلاب: ميں نه تو سياسى مبصر هوں اور نه هى تبديلى كا عنصر. يه انسانوں كے سوچنے كى بات هے كے قدرت كى طاقتوں سے كيسے استفاده كيا جائے اور ايسا توازن قائم كيا جائے جس سے سبهى كو فائده پهنچے. انسانوں كو ايسے منصوبے پر كام كرنا چاهئے جس سے قدرت كى بقاء هو اور استحكام ملے. اس كے ساتهه ساتهه انسانى ترقى بهى آگے بڑهتى رهے.

قدرت كى شرائط بهت هى واضح هيں. هم انسانى مفاد كى خاطر تباه نهيں هونا چاهتے. همارا نصب العين صاف هے: جيو اور جينے دو! ميرے خيال ميں يه نصب العين تمام انقلابات اور سماجى تبديليوں كى بنياد ركهتا هے.

معين: مجهے ديكهه كر خوشى هو رهى هے كه قدرت همارا اتنا خيال كر رهى هے. آپ كے خيال ميں هم كس طرح ايسى بڑى تباهى سے بچ سكتے تهے؟

سيلاب: يه زمين جهاں سيلاب آيا هے نا انصافى اور عدم مساوات سے بهرى پڑى هے. يه بد انتظامى، كرپشن، حوس، اقربا پرورى، ستم اور بے ايمانى كا گڑهه بن چكى هے. اس كے نتيجے ميں غربت، جهالت، فرقه واريت، دهشت گردى اور خانه جنگى كى صورتِ حال پيدا هو چكى هے.

اس سيلاب سے اكيلے كوئى چيز نهيں بچا سكتى تهى. مگر تهوڑى سى قليل و طويل مدّتى منصوبه بندى تباهى كے اثرات كو كم كر سكتى تهى. درياؤں ميں كم و بيش هر دو سے تين سال ميں ايك بار بارشوں كى وجه سے چهوٹے يا درميانے درجے كا سيلاب آتا هے. هماليه كى برف پگهل رهى هے اور اس سے درياؤں ميں اضافى پانى آرها هے. كيا ان تمام باتوں پر غور كيا گيا هے؟ كتنى بار آپ نے ديكها كه ان چيزوں كى تحقيق كى گئى اور كوئى منصوبه بنايا گيا؟ كيا ايسا هوا هے كه مون سون كے آنے سے پهلےكوئى تيارى كى گئى هو؟ زبردست بارشوں كى پيش انگوئى كے باوجود كچهه خاص نهيں كيا جاتاهے.

وسطى’ پاكستان كے ايك گاوں كا منظر جو سيلابى پانى ميں ڈوبا هوا هے. تصوير- خالد تنوير\\اے پى فوٹو

درياؤں اور سيلابى نالوں پر قبضه انتهائى خطرناك هے اور وهيں پر زياده تباهى آئى هے. سالها سال درياؤں پر كسى نے كوئى توجه نهيں دى اور ان ميں جمع هو جانے والى گاد اور كچرے كو صاف نهيں كيا گيا. اس بار جب پانى بهتا هوا آيا تو اس نے اپنا راسته خود بنايا اور بيچ ميں آنے والى تمام ركاوٹوں كو خود پرے ڈهكيل ديا.

معين: كچهه لوگ پاكستان ميں اس بات پر شور مچا رهے هيں كه كالا باغ ڈيم بناليا هوتا تو يه دن نهيں ديكهنے پڑتے. كيا يه بات درست هے كه ڈيم بنانے سے سيلابى پانى نه صرف جمع كيا جاسكتا هے بلكه اسے سارا سال استعمال كيا جاسكتا هے؟ كيا ڈيم واقعى فائده مند هيں؟

سيلاب: صديوں پهلے انسانى تهذيب نے بند بنا كر پانى كو جمع كيا اور اپنى معاشى و سماجى ترقّى كو نئى جلا بخشى. بند باندهه كر پانى كو كهيتى باڑى، آبى سفر، بجلى بنانے، سيلاب روكنے اور خوراك ميں خود كفالت حاصل كرنے كے منصوبوں پر عمل كيا گيا جس سے انسانى معيار زندگى بهت بهتر هوتا چلا گيا.

چهوٹے ڈيم اور آبى ذخيرے، جن كى تعمير ايسے انداز ميں كى جائے جس سے آبى حيات اور فطرى نظام كو نقصان نه پهنچے، جس سے مچهليوں كى نقل و حركت پر اثر نه پڑے، جس سے معدنيات و زرخيز مٹّى نه ركے، اگر ان تمام نكات كو مدّ نظر ركها جائے تو ميرے خيال ميں سب كا بهلا هوگا.

ليكن ان تمام باتوں ميں ذاتى لالچ اور حكومتى بد ديانتى آڑے آتى هے. بڑے اور برے ڈيم قومى مفاد كے نام پر تعمير كئے جاتے هيں. يه ڈيم انتهائى نقصان ده هوتے هيں كيونكه انهيں كسى بهى تحقيق و منصوبه بندى كے بغير بنايا جاتا هے. كسانوں اور زمين داروں كے بجائے صنعتكاروں كے مفادات كو آگے ركها جاتا هے اور اسے اقتصادى ترقى كا نام ديا جاتا هے.

اگرچه يه ڈيم صنعتوں كو بجلى و پانى مهّيا كرتے هيں، عام آدمى ان سے زمين كى تباهى، دربدرى، زرخيزمٹّى كى كمى، پانى كى عدم دستيابى، آبى حيات كا خاتمه اور ديگر خوراك كى قلت جيسے مسائل كا شكار هو جاتا هے. جن لوگوں كو اس منصوبے سے فائده پهنچنا چاهئے تها وه سب كچهه گنوا بيٹهتے هيں. فائده ميں وه تمام سياست دان، بيوروكريٹ اور سرمايه دار هوتے هيں جو ان منصوبوں كے بل پر بےتهاشا دولت بناتے هيں اور ان كارناموں كو اقتدار حاصل كرنے اور اسے مستحكم كرنے كى لئے استعمال كرتے هيں.

پاكستان كے سب سے بڑے تربيله ڈيم كے قريب ايك وادى كا فضائى منظر جو سيلاب كى وجه سے پانى ميں ڈوبى نظر آرهى هے. تصوير - رايٹرز\هورس مرى\امريكى افواج

جب يه تمام معاملات سامنے هوں تو كوئى كيسےبڑے ڈيموں كى حمايت كرسكتا هے؟ كيا ثبوت اور مثاليں هيں ان لوگوں كے پاس جو ان منصوبوں كى حمايت كے لئے پيش پيش رهتے هيں.

معين: يه ديكهنے ميں آرها هے كه قدرتى آفات ميں اچانك اضافه هوا هے. پچهلے پانچ سالوں ميں سنامى، بے شمار زلزلے، سيلاب، قحط، پهاڑى تودے، جنگلى آگ، سمندرى طوفان اور ديگر آفات كے نتيجےزمين پر بهارى اقتصادى، سماجى اور ماحولياتى اثرات مرّتب هوئے. اس سب كے پيچهے كيا راز چهپا هے؟ قدرت اپنى طاقتوں كو كيوں بے لگام چهوڑ رهى هے؟

سيلاب: يه سب اتّفاق نهيں. همارا نظام بغير كسى منطق كے نهيں چلتا. اس ميں ايك رموز هے، ايك ترتيب هے جو هر چيز كو ايك انداز ميں چلا رهى هے. اگر همارے نظام ميں مداخلت هوتى هے تو همارا دفاعى نظام متحّرك هوجاتا هے.

اس وقت جب سيلاب نے پاكستان پر چڑهائى كى، روس گرمى كى سخت لپيٹ هيں تها اور جنگلات ميں آگ لگى هوئى تهى. اسى طرح چين ميں بارشوں كى وجه سے پهاڑى تودے گر رهے تهے. اس كےانسانى آبادى اور ان كى معاشى سرگرمى پر مضر اثرات پڑيں گے.

سيلاب كے نقصانات كا اندازه لگانا تو اس وقت بهت مشكل هے مگر يه سمجهنے ميں ذرا سى بهى مشكل نهيں هوگى كه اس قدرتى آفت كے دور رس اثرات مرتّب هوں گے. ان نقصانات كے ازالے ميں سالها سال لگ جائيں گے اور اگر ماحولياتى و سماجى مسائل كو فورى حل نه كيا گيا تو بحران اور گهمبير هو جائے گا.

تربيله ڈيم كا فضائى منظر. يه ڈيم سن 1974 ميں مكمل كيا گيا تها. يه ڈيم پن بجلى بنانے كے ساتهه ساتهه زراعت اور سيلابى پانى كو جمع كرتا هے. فوٹو - گيٹى ايميجز

معين: ليكن ايسے ملك جو پهلے سے هى معاشى بحران اور امريكه كى جانب سے افغانستان پر مسّلط كرده جنگ سے اثر انداز هے، اس پر مزيد ستم ڈهانا كهاں كا انصاف هے؟ دنيا بهر ميں لوگ مدد كرنے سے كترا رهے هيں. كوئى اس ملك كى ايٹمى صلاحيتوں پر معترض هے تو كوئى دهشت گردى كى كاررائيوں ميں پاكستانى تعلق پر نالاں هے.كيا اس ملك كى غريب عوام كبهى اپنى زندگى دوباره سے بنا سكے گى؟

سيلاب: پاكستان بدقسمتى سے مسائل كا شكار اپنى آزادى كى بعد سے هى رها هے. ليكن ميں اس حوالے سے بات نهيں كرسكتا كيوں كه ميں سياسى مبصر نهيں هوں. بهرحال، ميں ماحولياتى تناظر سے صورتحال كا جائزه لے سكتا هوں جسكا اثر پاكستان سميت پورى دنياپر پڑيگا.

دنيا بهر ميں لوگوں كو ديكهنا چاهئيےكه اكيسويں صدى كے اس بد ترين تباهى كا كون شكار هوئے هيں اور كن لوگوں پر ان كا اثر پڑ سكتا هے.

ايك عورت اپنے هاتهوں كو آسمان كى طرف اٹهائے لاهور ميں دريائے راوى كے كنارے كهڑى هے. تصوير - عارف على\اے ايف پى\گيٹى ايميجز

اس بات كا كوئى شك نهيں كه وه لوگ جو اس سيلاب سے متاثر هوئے هيں، پاكستان كے اس علاقے ميں رهتے هيں جو ملك كا سب سے زرخيز ترين علاقه هے اور جهاں كثرت سے اناج اگتا هے. يهاں وه لوگ رهتے هيں جو دن رات سارا سال محنت كرتے هيں اور اعلى’ درجے كى فصليں اگاتے هيں جن كى دنيا بهر ميں انتهائى اهميت هے. باسمتى چاول – يه دنيا كا سب سے بهترين چاول هے جو پاكستان پيدا اور فراهم كرتا هے. آم – لذيذ ميٹها پهل جسكے باغات دريائے سندهه كے كنارے پهيلے هوئے هيں. گندم – بهت سے مغربى و مشرقى ممالك كى اهم خوراك گندم هے جس كى بوائى اور كٹائى سندهه اور پنجاب كے كهليانوں ميں هر سال هوتى هے. كيا اس بات كى ضرورت نهيں كه ان لوگوں كى مدد كى جائے اور انهيں اپنى ٹانگوں پر دوباره كهڑا كيا جائےتاكه يه لوگ دوباره سے آپ كى من پسند اشياء اگا سكيں؟

ميں آپ سب كو متنبه كر سكتا هوں كه اگر اس بار ان سب كى مدد نهيں كى گئى تو پهر اگلى چيز جو يه لوگ اگائيں گے وه بم اور بارود هوگا. يه لوگ اس وقت بهت مجبور اور بے سهارا هيں. اگر دنيا نے انهيں صرف اس وجه سے نظر انداز كرديا كه ان كے ملك كى اسٹيبلشمنٹ انتهائى كرپٹ هےجو ايٹمى بموں، هتهيار اور گوله بارود جمع كرنے كى شوقين هے اور ايسى حكومت هے جو عوام كے پيسے كى لوٹ مار كركے غير ملكى بينكوں ميں جمع كراتى هو- اس كے انتهائى سنگين نتائج برآمد هوں گے اور دنيا يه غلطى كبهى نهيں بهلا سكے گى. اس وقت سخاوت اور ديانت كى ضرورت هے نا كه شك اور شبه كى. يه لوگ پهلے انسان هيں، باقى باتيں بعد ميں آتى هيں.

لوگ كوٹ ادو ميں امداد حاصل كرنے كى كوشش كر رهے هيں. تصوير - خالد تنوير\اے پى فوٹو

معين: مجهے يه بات بهت عجيب سى محسوس هو رهى هے كه آپ پهلے تو پورى تباهى ليكر آئے اور اب لوگوں كى بحالى كى وكالت كررهے هيں. ايسا كيوں هے؟

سيلاب: مجهه سے غلط فهمى كا شكار نه هوں. ميں، قدرت كى ديگر طاقتوں كے ساتهه باهمى هم آهنگى اور خدائى يگانگت ميں يقين ركهتا هوں. ميں ايسے نظام كى وكالت كرتا هوں جو كچهه دو اور كچهه لو كى بنياد پر قائم هو. ايك ايسا نظام جس ميں هر كوئى ايك دوسرے كا خيال ركهے اور باهمى مفاد پهلےآئے.

اگر ان سيلاب سے متاثره لوگوں گى مدد نه كى گئى جو بهوك، بيمارى اور بے گهرى كا سامنا كر رهےتو قدرتى وسائل كو مزيد نقصان پهنچے گا. ذرا سوچئيے كه اگر ان لٹے پٹے لوگوں نے باقى بچے جنگلات، كهيتوں اور ديگرقدرتى علاقوں كا رخ كيا اور انهيں بے دريغ استعمال كرليا تو كيا هوگا؟ اگر دنيا نے ان كى بروقت مدد نه كى تو يه الميه هو كر رهے گا.

معين: هر قدرتى آفت اپنے ساتهه خطرات اور مواقع لے كر آتى هے. سيلاب اپنے ساتهه كيا رحمتيں لے كر آيا هے؟

سيلاب: اگر صحيح سے سمجها، پركها اور مثبت انداز ميں استعمال كيا جائے تو سيلاب اپنے ساتهه بيش بها مواقع لے كر آيا هے. انسان هميشه سيلاب كو تباهى اور بربادى كى نظر سے ديكهتا هے اور كوشش كرتا هے كه اس سے هر ممكن طور پر بچا جائے. مگر همارے نقطه نظر سے ان سب كا هونا نه صرف معمول هے بلكه همارى بقاء كے لئےناگزير هے.

اس مٹّى كو لے ليں جو سيلاب اپنے ساتهه لے كر آتا هے. يه بهت زرخيز اور معدنيات سے مالا مال هوتى هے. سيلاب زمين ميں پانى كى سطح كو بحال كرديتے هيں. ماحوليات كو نئى جلا بخشتے هيں اور ڈيلٹا كو اس كے حصّے كى معدنيات پهنچاتے هيں جس سے وه اپنا ناياب نظام چلا سكے اور سمندرى دراندازى سے اپنے آپ كو بچا سكے.

٣ ساله نمرا جسے كالام ميں اس كے خاندان كے ساتهه سيلاب سے بچايا گيا، هيلى كاپٹر كى كهڑكى كو چوم رهى هے. تصوير - فيصل محمود\رائيٹرز

معين: كيا آپ متاثرين سميت هميں كوئى پيغام دينا پسند كريں گے؟

سيلاب: ميں بهت زياده باتيں نهيں كروں گا كيونكه مجهے پتا هے كه انسان خود سوچنے كے قابل هے. البته چند چيزيں ميں ضرور عرض كروں گا:

1

قدرت اس زمين پرايك نظام كے تحت كام كررهى هے. هر ماحولياتى تباهى كے منفى و مثبت دونوں اثرات هوتے هيں جن كا نه صرف اس متاثره علاقے پر اثر پڑتا هے بلكه پورى دنيا پر اثرات مرتّب هوتے هيں.

2

اگرچه قدرتى طاقتيں مكمل اتحاد اور ترنگ ميں كام كررهى هيں، ضرورت اس بات كى هے كه انسانى رابطے اور تعاون كو بڑهايا جائے تاكه انسان و قدرت كے درميان باهمى هم آهنگى قائم كى جاسكے.

3

جيسى كرنى ويسى بهرنى. هر عمل كا ايك ردعمل هے اور اس كے اپنے نتائج مرتّب هوتے هيں.

4

اپنى زندگى كا بهرپور لطف اٹهائيےليكن ان عوامل كو نه بهوليں جو آپكى زندگى ميں خوشياں ليكر آتے هيں. تهوڑى سى ذمه دارى اور شعور سے دنيا كے ماحول كو بچايا جاسكتا هے. اس سے دنيا بهر ميں اربوں لوگوں كے معيارِزندگى كو بهتر بنايا جاسكتا هے.

Article Global Facebook Twitter Myspace Friendfeed Technorati del.icio.us Digg Google StumbleUpon Eli Pets

This article was written by on Tuesday, September 7, 2010 at 10:20 pm. You can follow any responses to this entry through the RSS feed. You can leave a response, or trackback from your own site. Tags:

1 Comment

Leave a Reply


Kashmir Diaries: Torturous life of a former Kashmiri militant

November 28, 2011 305 Comments

In 1990, he crossed the ‘Line of Control’ for arms training with an aim to liberate Kashmir. But little did he know that he would not be recognised as a militant but a drug addict. As he sits in a corner of a dimly-lit room, the ashes of smoke swirl in open air. A feeble looking Gulzar in loose blue jeans and a hand-woven baggie sweater gives his character a clumsy appearance. But, he doesn’t give any impression of suffering […]

Continue Reading →

Citizen: Being a Pakistani

October 7, 2010 1,826 Comments

Sajjad Bukhari is an educated 30-year-old businessman who belongs to the country’s repressed and shrinking middle class. He gives us an intimate glimpse of his life which, like millions of other Pakistanis, is a mixture of problems, ambitions, traditions and hopes.

Continue Reading →

New Day, New Year

March 19, 2013 2,659 Comments

A photo essay on one of the world’s most ancient new year festival

Continue Reading →

Libia: La Otra Parte de la Historia

October 8, 2011 10 Comments

Incluso antes de que el conflicto empezara en Libia, la imagen del mandatario libanés Muammar Gaddafi estaba marcada de por acusaciones de tiranía, brutalidad y autoritarismo. Hay una opinión general de que el antiguo coronel del ejército libanés administraba sus asuntos con mano dura sin lugar para el disentimiento. Sin embargo, la reivindicación de una revolución en busca de la democracia y la justicia derrocando el régimen de Gaddafi por las revueltas populares en los países vecinos de Túnez y […]

Continue Reading →
Plugin from the creators ofBrindes Personalizados :: More at PlulzWordpress Plugins